Description
تفصیل
خاکروب یا بھنگی ہندو معاشرہ سب سے نِچلی ذات گردانی جاتی ہے۔ ہندُستان کی تاریخ کے مطابق جب آرین حملہ آور ہوئے اور تمام ہندُستان پر قابض ہوگئے تو انہوں نے یہاں کے قدیم باشندوں کو یا تو جنوبی ہند میں دھکیل دیا یا پھر اُن کو غلاموں سے بھی بدتر زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا۔ پھر ہندو سماج کے مطابق انہیں "شُودر"(ہندئوں میں چوتھی سب سے نِیچ ذات جو برہما کے قدموں سے پیدا ہوئی) بناکر نہایت ذلیل پیشہ پر لگادیا۔ وہ کام تھا انسانی فُضلہ کا اُٹھانا اور علاقے کی صفائی ستھرائی کرنا۔ یہ کام ہزاروں برسوں سے ان ہی قبائل یا برادریوں میں منتقل ہوتا چلا آرہا ہے۔ چنانچہ نچلی ذاتوں میں بھی یہ سب سے کمترین ذات کہلائی اور یہ پیشہ ان کی پہچان کی علامت بنا۔
(ترامیم واضافے،کمپوز کاری،اعراب: ڈاکٹر حمیدی)