Description
تفصیل
لغتِ عرب میں ترجیع کے معنی لوٹانا ہے۔ اصطلاح میں یہ ہے کہ چند اشعار جن کا وزن اور قافیہ یکساں ہو لکھ کر ان کے بعد ایک شعر اسی وزن کا لائیں یہ ایک بند کہلاتا ہے ایسے کئی بند( ج کے آخر میں ایک ہی شعر خاص ہو کر ملکر ترجیعِ بند کہلاتے ہیں) اس جیع بند اور ترکیب بند میں فرق یہ ہے کہ ترجیع بند میں ہر غزل کے بعد ایک ہی شعر کی تکرار ہوتی ہے اور ترکیبِ بند میں ہر شعر الگ ہوتا ہے۔
ترکیب ِ بند اور ترجیع بند میں جو متعدد غزلیں یکے بعد دیگرے ہوتی ہیں ان میں مضمون عموماً مسلسل ہوتا ہے اور سب کی بحر ایک ہوتی ہے۔