Description
تفصیل
کسی لفظ کو حقیقی معنوں کی بجائے کسی قرینے کی بنا‘ پرمجازی معنوں میں استعمال کرنا مجاز کہلاتا ہے۔ اگر دونوں میں تشبیہہ کا تعلق ہو تو اسے استعارہ کہتے ہیں۔ اگر تشبیہہ کے علاوہ کوئی اور تعلق ہو تو سے مجازِ مرسل کہتے ہیں۔
مجازِ مرسل اور استعارہ میں فرق
دونوں میں لفظ اپنے حقیقی معنوں کے بجائے مجازی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ استعارہ کی صورت میں حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہہ کا تعلق ہوتا ہے۔ مجازِ مرسل میں تشبیہہ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ قرینے سے پتا چلتا ہے کہ لفظ مجازی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔