Description
تفصیل
فرد مختصر ترین صنفِ شعر ہے۔ اس میں کُل دو مصرعے ہوتے ہیں۔ فرد اس بیت کو کہتے ہیں جس میں کوئی خاص مگر مکمل مضمون نظم کیا گیا ہو اور شاعر نے صرف وہ ایک ہی بیت کہی ہو۔ غزل، قصیدہ یا مثنوی کے کسی ایک شعر پر فرد کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔ گویا فرد ایک مختصر نظم ہے جو تکمیلِ مضمون کے لئے دیگر اشعار کی محتاج نہیں۔ فرد کے دونوں مصرعوں میں قافیہ کا ہونا یا نہ ہونا ضروری نہیں ہوتا۔