Description
تفصیل
وہ مذاہب جن کی تعلیمات کی بنیاد ’’وحی‘‘ ہے وہ الہامی مذاہب کی تعریف میں آتے ہیں ان مذاہب کی تعلیمات اور ان کا نظریہ حیات خالق کائنات کا تفویض کردہ ہوتا ہے۔ خالق کائنات نے ہر قوم کی ہدایت کے لئے وقتا فوقتا اپنے برگزیدہ بندوں کو بھیجا۔ تمام الہامی مذاہب کی تعلیم ایک ہی ہے ان برگزیدہ ہستیوں کے سلسلہ کی پہلی کڑی سب سے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام تھے اور سب سے آخری کڑی نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ان دونوں کے درمیان ایک لاکھ سے زائد ہستیاں آئیں جن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام وہ معروف ہستیاں ہیں جن کے پیش کردہ نظریہ حیات اور تعلیمات پر آج بھی کروڑوں انسان عمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اب ان مذاہب کا ذکر کیا جاتا ہے۔