URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Kurta کُرتا

English NameKurta
Urdu Name قمیص / جامہ / پوشاک / شلوکا / پیراہن / کُرتہ
Image

Description

تفصیل

جسم كے اوپری حصّے پر پہننے والا ایک لباس۔ اس میں عموماً کالر نہیں ہوتا یا پھر شیروانی کالر استعمال کیا جاتا ہے۔ کُرتے کا کالر سادہ بھی ہوتا ہے اور بعض اوقات خوبصورت ڈیزائنوں سے کالر، تیرہ اور گریبان کی پٹّی کو جو گلے سے ناف تک ہوتی ہے مزیّن بھی کیا جاتا ہے۔ اس کی پوری آستینیں بغیر کفوں کے ہوتی ہیں۔ عموماً بٹن سِلے ہوتے ہیں مگر بعض افراد کاج کراتے ہیں اور علیٰحدہ سے چاندی یا جَڑے ہوئے نگینوں کے بٹن استعمال کرتے ہیں۔ جنوب مغربی ایشیا میں یہ کُرتا عموماً موسمِ گرما میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ ململ اور وائیل کے کپڑے کا ہوتا ہے،جو نہایت مُہین اور آرام دہ پارچہ ہا ہیں۔ ملبوسات کے لحاظ سے کُرتا ایک زمانے تک برصغیر کے نوابوں کا پسندیدہ ترین لباس رہا ۔

Poetry

Pinterest Share