URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Shalwaar شَلوار

English NameShalwaar
Urdu Name تنبان / ارتین / گھیر دار پاجامہ / شوال
Image

Description

تفصیل

برصغیر کے ایک بڑے علاقہ میں جس میں صوبہ سرحد، بلوچستان، سندھ، کشمیر، پنجاب کا تہذیب یافتہ طبقہ،بِہار اور یو۔پی کے علاقوں کا عام لباس خاص طور پر خواتین کا پسندیدہ پہناوا رہا ہے اور آج بھی ان ہی علاقوں کے رہنے والے لوگوں میں بے پناہ مقبول ہے۔ البتہ 1972ء کے بعد سے پنجاب کے لوگوں میں بھی اس کا عام رواج ہوگیا ہے۔ یہ پہناوا پاجامے سے ملتا جلتا مگر زیادہ گھیر والا لباس ہے۔ البتہ اس کا پائنچہ ذرا تنگ اور چوڑی پٹّی پر مشتمل ہوتا ہے اور کئی سلائیاں لئے ہوتا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں جو شلوار پہنی جاتی ہے اس کا گھیر بہت زیادہ ہوتا ہے روایتاً یہاں کی شلوار میں پورے تھان کا کپڑا استعمال کیا جاتا ہے۔ مردوں اور عورتوں کی شلوار کی بناوٹ ∕ کٹنگ میں بھی فرق ہوتا ہے۔ زنانہ شلوار میں عموماً کمر سے نصف کولھے تک ایک چوڑی پٹّی ہوتی ہے پھر پائنچے اس پٹّی کے ساتھ سِلے ہوتے ہیں۔ بہرحال، شلوار مشرق کا خاص پہناوا ہے اب ہر خاص و عام اس لباس کو زیب تن کرتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share