Description
تفصیل
عام قمیض میں کالر اور گریبان بٹنوں کے ساتھ ہوتا ہے اور آستینوں میں کف بنایا جاتا ہے۔ شوقین حضرات عام بٹنوں کے بجائے چاندی یا کسی دھات کے بنے ہوئے بٹن جو اکثر جڑاؤ ہوتے ہیں،کُرتے کی رنگت یا کپڑے کے لحاظ سے استعمال کرتے ہیں۔اس کی لمبائی عموماً گھٹنوں تک ہوتی ہے۔ اس کا میل (جوڑ) (Combination) موجودہ دور میں شلوار کے ساتھ ہے۔ ڈیزائننگ کرکے اس لباس کو مزید خوبصورت بنایا جاتا ہے۔
عورتیں جو قمیض پہنتی ہیں اس کا ڈیزائن ذرا مختلف ہوتا ہے اور طرح طرح کے کڑھے ہوئے گلے اور بیلیں لگا کر انہیں دیدہ زیب بنایا جاتا ہے۔ خواتین کی قمیض بغیر آستین، آدھی آستین اور نسبتاً پوری آستین کی بھی ہوتی ہے اور سادے (پلین) کپڑے کے علاوہ طرح طرح کے پھول بوٹے اور خوبصورت ڈیزائنوں والی تیار کی جاتی ہے۔