Description
تفصیل
خلائی جہاز وہ سواری ہے جو خَلائی سفر کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ خلائی جہاز جس میں روبوٹک( robotic) یا پروبس ان مینڈ اسپیس (unmanned space probes) شامل ہوتے ہیں، نیز یہ مُسافر بردار سواری بھی ہے۔ خلائی جہاز مختلف مقاصد کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں جن میں مواصلات ‘ کائنات کا مشاہدہ‘ ‘موسموں کی پیش گوئی (محکمہ موسمیات میں)، جہاز رانی‘ سیّاروں کی کھوج اور مُسافروں کی نقل و حمل اور کارگو(سامان کی نقل و حمل ) وغیرہ شامل ہیں۔