Description
تفصیل
اس منصب کا نام قدیم انگریزی خطاب (Ealdorman) سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں ’’معمر آدمی‘‘ جو انگریزی کونسل کی صدارت کرنے والے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔
نائب رئیسِ بلدیہ بلدیاتی کونسل کا ایک ایسا رُکن ہے جس کو بہت سے معاملات میں اختیارات حاصل ہیں جن کی بنیاد انگریزی قوانین پر ہے۔ اس لفظ کے لغوی معنی ’’ملک کی بلدیاتی کونسل کا ایک اعلیٰ رُکن یا وہ رُکن جو بجائے عوام کے منتخب ارکان کے ذریعے منتخب کیا گیا ہو‘‘۔
بنیادی طور پر اس کی ذمے داری بلدیاتی اُمور کی نگرانی ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اس کے پاس وسیع اختیارات بھی ہوتے ہیں۔