Description
تفصیل
ایک ایسا سائنس داں جو اَجرامِ فلکی مثلاً سیّارے، ستارے اور اُن کے جُھرمَٹ کا مطالعہ کرتا ہے ’’ماہرِ علمِ فلکیات‘‘ کہلاتا ہے۔ تاریخی اعتبار سے علمِ فلکیات کا تعلق فلکی اقسام اور اُن کی ہئیتِ ترکیبی سے رہا۔ جبکہ دیگر ماہرین اس صورتحال کا مطالعہ طبعیاتی قوانین کے مطابق کرتے ہیں۔ لیکن اب یہ دونوں اصطلاحات astronomer اور astrophysicist ایک دوسرے کے متبادل استعمال کی جارہی ہیں۔ آج کل کے ماہرینِ فلکیات اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں اس لئے ان کا وسیع علم بہت سے مسائل پر قابو پالیتا ہے اور انفرادی رائے کی بجائے اجتماعیت کو ترجیح دی جاتی ہے۔