Description
تفصیل
’’مصنّف‘‘ اُس شخص کو کہتے ہیں جو کسی فِکر یا خیال کو تخلیق کرتا ہے اور اُسے تحریری شکل دیتا ہے۔ یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ کسی بھی تحریری تخلیق کا خالق مصنّف کہلاتا ہے۔
موضوعات کا انتخاب مصنّف خود کرتا ہے یا کوئی ادارہ یا فرد‘ جس کی تحریک پر وہ یہ کتاب لکھ رہا ہوتا ہے۔
بنیادی طور پر نظم اور نثر دو طرح کی تخلیقات ہوتی ہیں‘ اگر مصنّف شاعر ہے تو وہ نظم میں اپنے خیالات قلم بند کرتا ہے‘ ورنہ نثر کا سہارا لیتا ہے۔ ایسے لوگوں کو بھی مصنّفوں کی صف میں شمار کر لیا جاتا ہے جو دراصل مُتَرَجّم ہیں جو درست نہیں ہے۔ کسی مصنّف کی تخلیق اس کی اپنی ذاتی جائیداد ہوتی ہے اِلّا یہ کہ وہ کسی کو اجازت دے یا اپنا مسوّدہ فروخت کر دے۔