URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Builder مِعمَار

English NameBuilder
Urdu Name راج ۔ مستری ۔ عمارتیں بنانے والا

Description

تفصیل

اس اصطلاح کے لغوی معنی ہیں بنانے والا یا تعمیر کرنے والا۔یہ بہت وسیع اصطلاح ہے۔ جس میں کسی بھی نوعیت کی عمارت کی تعمیر کرنے والا جو رہائشی ہو‘ تجارتی ہو‘ سرکاری ہو یا کسی اور مقصد کے لیے مختص ہو،شامل ہیں۔ اس سلسلے میں بُنیاد سے لے کر تعمیرات مکمل ہونے تک جتنے مراحل آتے ہیں ان کی تعمیرات کے سلسلے میں جو لوگ شامل ہوتے ہیں وہ سب معمار ہی کہلاتے ہیں خواہ ان کا کام مَٹّی گارے کا ہو‘لوہے سیمنٹ کا ہو‘ لکڑی یا شیشے کا ہو یہ سب کے سب معمار کے زُمرے میں شامل ہیں۔ البتہ ہر شعبے میں خصوصی مہارت رکھنے والے لوگ خصوصی کام پر مقرر کیے جاتے ہیں جنہیں اصطلاحاً "سب کنٹریکٹر" کہا جاتا ہے۔عموماً یہ سب کنٹریکٹرز پوری عمارت کے معمار یا ٹھیکیدار سے اپنے مخصوص کاموں کا معاہدہ کرتے ہیں اور ان کی کارکردگی کی ذمہ داری براہ راست اس بڑے ٹھیکیدار یا معمار پر عائد ہوتی ہے جو عمارت کی تعمیر کا ذمہ لیتا ہے۔ ان سب کنٹریکٹرز کی ادائیگیاں بھی عموماً وہی معمار یا ٹھیکیدار کرتا ہے۔معمار اپنے معاہدے کے مطابق عمارت کے مالک یا ادارے کے با اختیار افراد سے اُجرت وصول کرتا ہے اور اپنے ماتحتوں کو ادائیگی کرتا ہے۔ عام طور پر معمار اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ اس کی تعمیرات میں اگر کوئی نقص ہوگا تو ایک مخصوص عرصے تک اس کی ذمہ داری اس معمار پر عائد ہوگی۔بعض اوقات عمارت کا مالک یا ادارہ معمار کی کچھ ادائیگی اس وقت تک کے لیے روک لیتا ہے جب تک اُس کی ضمانت کا عرصہ مکمل نہ ہو جاتا۔

Poetry

Pinterest Share