URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Butcher قسائی(قصائی)

English NameButcher
Urdu Name گوشت فروش۔قَصّاب ۔قَسَائی(قصائی) ۔ قَسَاوڑا ۔ جانور ذبح کرنے والا(مجازاً بے رحم اور سنگدل شخص) ۔

Description

تفصیل

برصغیر میں جانوروں کا ذبیحہ،اُن کے گوشت کی کٹائی، اُن کی کھالوں اور گوشت کی فروخت،چند مخصوص طبقات کا پیشہ رہا جو نسل در نسل صدیوں سے اُن خاندانوں کے افراد کی نسلوں میں منتقل ہوتا چلا آرہا ہے۔ دورِجدید کے جدید طریقے اختیار کرنے کے بعد، برصغیر کے ان افراد نے اب اپنے آپ کو "قریشی" بھی کہلوانا شروع کردیا ہے۔ بہرحال اِن افراد کی پہچان اِن کا پیشہ ہی ہے اور یہی اُن کی ذات بھی ہے۔ معاشرے میں قسائی طبقہ اپنے تئیں نسبی اشراف میں تو شُمار کیا جاتا ہے لیکن اس طبقہ کی شُرفاء کے طبقات میں کوئی خاص قدر و منزلت نہیں پائی جاتی ، جبکہ فی زمانہ حقیقت یہ ہے کہ شُرفاء کی جیبیں خالی اور قسائیوں کی پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آج کل دولت کو شرافت و نجابت کا ایک پیمانہ مقرر کردیا گیا ہے۔دولت ہر چند لامذہبی کی جَڑ ہے لیکن طبقۂ اشرافیہ میں دولت پیمانۂشرافت نہیں ہے ۔ ہندُستان کی مقامی اُردو زبان میں جو "بولی" کے طور پر استعمال کی گئی اُس بولی میں بعض قسائی جو چھوٹے جانور مثلاً بکری‘ بھیڑ‘ دُنبہ،مِینڈھا وغیرہ ذبح کرتے تھے اُنہیں "چِکوے" کہا جاتا تھا جبکہ گائے‘ بیل ‘ بھینس وغیرہ کا ذبیحہ کرنے والے "قسائی" کہلاتے۔ یورپ‘ امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ میں قسائی اور گوشت فروش میں تفریق ہے۔ قسائی اس شخص کو کہا جاتا ہے جو جانور ذبح کرتا ہے اور اس کے ٹکڑے کرتا ہے جبکہ گوشت فروش ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو دُکانوںپرگوشت فروخت کرتا ہے جبکہ برِ صغیر اور کچھ ممالک میں ایک ہی آدمی ذبیحہ اور گوشت بنانے کا فعل سرانجام دیتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share