URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Chancellor چانسلر

English NameChancellor
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

لفظِ چانسلر لاطینی لفظ (cancellarius) سے ماخوذ ہے ۔بہت سے ممالک میں متعدد سرکاری محکموں کے ذمہ داروں کے لیے یہ لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔دراصل یہ اصطلاح یونان میں عدالتوں کے ان افسران کے لیے استعمال ہوتی تھی جو منصف اور عدالت میں موجود دوسرے لوگوں کے درمیان ہوتے تھے۔چانسلر کے دفتر کو چانسری یا چانسلری کہا جاتا تھا۔ اب اس اصطلاح کا استعمال متعدد دوسرے سرکاری محکموں کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ کسی حکومت کے سربراہ( مثلاً جرمنی‘ آسٹریلیا‘ سوئٹزرلینڈ کا سربراہ کو چانسلر کہلاتا ہے)‘( لاطینی امریکہ)میں امور خارجہ کا ذمہ دار افسر چانسلر کہلاتا ہے‘ منصفین ‘ معاشی اور مالی معاملات کے ذمہ دار اور دوسرے بہت سے سرکاری ملازمین کے لیے بھی یہ اصطلاح استعمال کی جاتی ہے (مثلاً اسپین میں امور خارجہ کے افسران کو چانسلر کہا جاتا ہے۔ مذکورہ ممالک کے علاوہ متعدد دوسرے ممالک میں چانسلر کی اصطلاح مختلف سرکاری عہدیداران کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ عیسائی مذہب میں چانسلر چرچ کا ایک ذمہ دار ہوتا ہے جس کافرض چرچ کی تمام دستاویزات کو درست رکھنا ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی وہ سند جاری کرنے والا ایسا شخص ہوتا ہے جو بشپ کی جگہ دستخط کرتا ہے جن چانسلرزکے پاس زیادہ کام ہوتا ہے وہ اپنی نیابت کے لیے نائب چانسلر بھی رکھ لیتے ہیں۔ چرچ کے چانسلر کو لازماً راہِب(priest) ہونا چاہیے لیکن بعض اوقات غیر راہِب بھی چانسلر بنا دیا جاتا ہے۔ جامعات کا سربراہ بھی چانسلر کہلاتا ہے جو جامعات کے مجموعی معاملات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ پاکستان میں سرکاری جامعات کا چانسلر گورنر ہوتا ہے جبکہ ہر جامعہ میں معاملات کو چلانے کے لیے وائس چانسلر ہوتا ہے اسی طرح نجی جامعات میں بھی چانسلر ایک ایسا شخص ہوتا ہے جو جامعہ کے روز مرہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا بلکہ علامتی سربراہ ہوتا ہے اور روزمرہ کے معاملات دیکھنے والا یہاں بھی وائس چانسلر ہی ہوتا ہے۔ دنیا کے کم و بیش تمام ترقی یافتہ ممالک اور معاشروں میں چانسلر کی اصطلاح نہایت معزز اور محترم سمجھی جاتی رہی ہے۔

Poetry

Pinterest Share