URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Chimny-sweeper چمنی صاف کرنے والا

English NameChimny-sweeper
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

کم و بیش پوری مغربی دنیا میں رہائشی مکانات میں سردی سے بچنے کے لیے آگ جلائی جاتی ہے۔ دوسری طرف کارخانوں میں چلنے والی مشینوں کا دھواں اور گیس نکالنے کے لیے‘کارخانوں اور رہائشی مکانات دونوں عمارتوں میں چمنی بنائی جاتی ہے۔استعمال میں آنے کے بعد چمنی میں آہستہ آہستہ اندرونی سطح پر گیس ‘ دھواں ا ور راکھ جمنا شروع ہو جاتی ہے اور اگر اسے یوں ہی چھوڑ دیا جائے تو ممکن ہے کہ چمنی کاسوراخ کم ہوتے ہوتے بند ہو جائے۔ اس لیے وقتاً فوقتاً چمنی کو صاف کرنے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ یہ چمنی صاف کرنے والے چمنی سوئپرز کہلاتے ہیں۔ ابتداء میں اس کام کے لیے چھوٹی عمر کے غریب بچوں سیبہت کم اُجرت پریہ کام لیا جاتا تھا۔ کام لینے والا ماسٹر سوئپر کہلاتا تھا ۔یہ بچے اپنے گھٹنوں اور ایڑیوں کے بل پر‘ان پتلی پتلی گرم چمنیوں پر چڑھ کر اس کی صفائی کرتے تھے۔ جو جہاں ایک طرف ان کے لیے سخت تکلیف دہ تھا۔ وہیں یہ بچے متعدد بیماریوں کا شکار بھی ہو جایا کرتے تھے۔ عموماً چھ سال کی عمر کے بچے ان کے والدین کی مرضی سے‘ سوئپر کی حیثیت سے تربیت دینے کے لیے ‘لے لیے جاتے تھے اور کم و بیش چھ سات سال کی تربیت کے بعد وہ خود اپنے طور پر کام کرنے کے قابل ہو پاتے تھے۔ صنعتی انقلاب کے بعد اس طرف توجہ دی گئی اور اس ظالمانہ طریقہ کار کے خلاف قوانین بنائے گئے اور اب یہ کام ہاتھ سے کرنے کے بجائے میکانیکی برش کے ذریعے کیا جانے لگا۔ اور کم عمر بچوں سے یہ کام لینا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

Poetry

Pinterest Share