URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Coach تربیت دینے والا ۔ سکھانے والا ۔تربیت دہندہ

English NameCoach
Urdu Name مُدرب خصوصی ۔ مُدرِس خصوصی علوم مثلاً کھیل

Description

تفصیل

انگریزی زبان کی اس اصطلاح کے لغوی معنی ہیں سکھانے والا یا تربیت دینے والا۔ لیکن خصوصی طور پر یہ اصطلاح کھیل اور اس سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں استعمال کی جاتی ہے۔ کم و بیش تمام کھیلوں کے لئے بلکہ ہر کھیل کے ایک ایک جزو کے لئے اب الگ الگ کوچ متعین کئے جاتے ہیں۔ جنہیں اپنے اُس میدان میں مہارت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر کرکٹ ایک کھیل ہے مگر اس کے جتنے شعبے ہیں ان کے لئے الگ الگ کوچ متعین کئے جاتے ہیں یعنی بالنگ کوچ‘ فیلڈنگ کوچ‘ وکٹ کیپنگ کوچ‘ بیٹنگ کوچ وغیرہ۔ اسی طرح ہر کھیل کے لئے ہر شعبے کا کوچ مقرر ہوتا ہے جو اس مخصوص سرگرمی کی تربیت دیتا ہے۔ ایک کوچ کی بنیادی ذمہ داری جہاں یہ ہے کہ وہ کھیل کی باریکیوں سے ایک کھلاڑی کو آگاہ کرے وہیں اس کی ذ مہ داری یہ بھی ہے کہ وہ کھیل کے مُروجہ قوانین سے بھی کھلاڑیوں کو آگاہی دے۔ ایک اچھے کوچ کی خوبی یہ ہونا چاہئے کہ وہ ایسے ’’گُر‘‘ سے کھلاڑیوں کو آگاہ کرے جو مشکل حالات میں نہ صرف انہیں ان مشکلات سے نکال سکیں بلکہ انہیں فتح کے قریب کرسکیں۔ یہ کوچ عام طور پر بین الاقوامی شہرت کے حامل سابقہ کھلاڑی ہوتے ہیں اور ان کی ملازمت کا انحصار عموماً ان کے زیر تربیت کھلاڑیوں یا ٹیم کی کارکردگی پر ہوتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share