URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Coast guard ساحلوں کی حفاظت کرنے والا ۔ساحلی محافظ

English NameCoast guard
Urdu Name حرس الحدود ۔ محافظِ ساحل

Description

تفصیل

ساحلِ سمندر سے متعلق خدمات انجام دینے والا ادارہ ایک قومی ادارہ ہے جسے کوسٹ گارڈ (ساحلی محافظ) کہا جاتا ہے۔ تاہم مختلف ممالک میں ان کی مختلف ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ ان کے پاس بڑے فوجی ہتھیار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں نہ صرف حفاظت کے فرائض انجام دینے ہوتے ہیں بلکہ تلاشی لینے کے کام کے علاوہ انہیں ہنگامی صورتحال میں بچانا اور تحفظ فراہم کرنا بھی ہوتا ہے اور یہ بھی خیال رکھنا ہوتا ہے کہ کسی بھی طور پر قانون شکنی نہ ہونے پائے۔ ساحلی محافظ کی درج ذیل ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ * ساحلی حدود پر نظر رکھنا اور بوقتِ ضرورت جان بچانے کے لئے امداد فراہم کرنا۔ * بین الاقوامی بَحری قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا۔ * جہازوں‘کشتیوں اور دوسری سواریوں کی حفاظت کرنا۔ * دوران جنگ ساحلی محافظ تنظیموں کو ساحلوں کی حفاظت کی ذمہ داریاں‘ گودیوں کا تحفظ‘ بحری جاسوسی اور ساحلی علاقوں کی گشت کی ذمہ داریاں بھی تفویض کردی جاتی ہیں۔ بعض اوقات ساحلی محافظ ملک کی فوج کا ایک حصہ‘ قانون نافذ کرنے والا ادارہ یا تلاشی لینے والا اور مدد فراہم کرنے والے ادارے کے بھی فرائض انجام دیتے ہیں۔ اکثر ساحلی محافظ بحری جہاز‘ ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی اُڑاتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت وہ اپنی ذمے داریاں ادا کرسکیں اور انہیں کسی کی مدد درکار نہ ہو۔

Poetry

Pinterest Share