Description
تفصیل
کچھ افراد یا ادارے ایسے ہوتے ہیں جو لوگوں کے فارغ اوقات کو معاشی‘ سماجی اور مذہبی مصروفیات کے علاوہ‘ تفریحی مصروفیات میں گزارنے کے مواقع مہیا کرتے ہیں۔جنہیں انٹرٹینر یا تفریح مہیا کرنے والا کہا جاتا ہے۔
تفریح مہیا کرنے والا ‘ والی یا والے (مراد یہ ہے کہ فرد ہو افراد ہوں یا کوئی ادارہ‘) اپنی کارکردگی کے اعتبار سے تفریح مہیا کرنے والوں میں شمار کیے جا سکتے ہیں۔ تھیٹر کے ذریعے تفریح مہیا کر سکتے ہیں‘ پتلی تماشہ دکھانے والے‘ مزاحیہ خاکے پیش کرنے والے اور اس طرح کے بے شمارطریقے ہیں جن کو اختیار کر کے لوگوں کو تفریح مہیا کی جا سکتی ہے لیکن ایک بہت بڑی ذمہ داری جو تفریح مہیا کرنے والے پر عائد ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ اسے ہر مرحلے پر اس بات کا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ شائستگی اور تہذیب کے دائرے سے اس کی تفریح باہر نہ نکل جائے۔ اور اس کی تفریح سے محظوظ ہونے والا لطف اٹھانے کے بجائے بے مزہ ہو جائے۔
لوگ اپنے ذوق اور دلچسپی کے اعتبار سے مختلف المزاج ہوتے ہیں لہٰذا یہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی ایک تفریح مہیا کرنے والا تمام قارئین ‘سامعین یا ناظرین کے لیے یکساں قابلِ قبول ہو ظاہر ہے شعر و شاعری سے دلچسپی رکھنے والے مشاعروں سے محظوظ ہو سکتے ہیں اس کے برعکس ناچنے اور گانے بجانے کا ذوق رکھنے والے لوگوں کے لیے تفریح مہیا کرنے والے کو ان کی دلچسپیوں کا خیال رکھنا پڑے گا اس لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ تفریح مہیا کرنے والے زندگی کے کسی ایک شعبے تک محدود نہیں ہوتے بلکہ وہ تمام رنگ جو زندگی کے بکھرے ہوئے ہیں انہیں سمیٹا بھی نہیں جا سکتا بلکہ وہ سب رنگ الگ الگ ہی اپنے شائقین کو متوجہ کرتے ہیں۔