Description
تفصیل
جو شخص ہوائی جہاز اُڑانا سکھاتا ہے اسے مُعلمِ ہوا بازی یا فلائٹ انسٹرکٹر کہا جاتا ہے۔ اس شخص کی تعلیمی قابلیت مختلف ممالک میں مختلف ہوتی ہے۔ لیکن عام طور پر ایک مُعلم ہوا باز اپنی سند (لائسنس) کے درجات (ریٹنگ) کو بڑھانے کے لئے اپنے زیرِ تربیت ہوا بازوں کو علمیت اور صلاحیت کی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
(1) ایک سند یافتہ مُعلمِ( سرٹیفائیڈ فلائٹ انسٹرکٹر) دوسروں کو نجی یا تجارتی تربیت دینے کا مجاز ہے۔
(2) نجی ہوا بازی کی سند کے لیے تین گھنٹے کی اوزاروں کی دیکھ بھال اور تیاری کی تربیت دے سکتا ہے( جس کے لیے CFI ہونے کی شرط نہیں ہے۔)
(3) صرف CFIسند رکھنے والا معلم ہی انسٹرومنٹ ریٹنگ کی سند دے سکتا ہے۔
(4)یہ سند( فلائیٹ انسٹرکٹر سرٹیفکیٹ) صرف اس وقت دی جا سکتی ہے جب اس میں مطلوبہ تجربہ حاصل کر لیا جائے۔
(5)اس کی پرواز کا جائزہ لے کر یہ دیکھا جائے گا کہ اس نے نئے تجربے سے اپنی صلاحیتوں میں کیااضافہ کِیا ہے۔
(6)پچھلے 60دنوں کے اندر تین گھنٹے کا ایک امتحان لیا جائے گا۔
(7) جس کے بعد اس کی علمیت کا تحریری امتحان لیا جائے گا۔ ایک فلائٹ انسٹرکٹر جو ہدایت دے سکتا ہے۔ ان میں کچھ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ مثلاً اگر اس کی خواہش یہ ہے کہ وہ کسی کو فلائٹ انسٹرکٹر کی تربیت دے‘ تو اس کے لیے ضروری ہے کہ خود اس کے پاس کم از کم 2سال پہلے سے فلائٹ انسٹرکٹر کا سرٹیفکیٹ موجود ہو۔ اوروہ کم از کم دو سو گھنٹوں کی تربیت دے چکا ہو۔تربیت کے مخصوص پروگرام کے لیے ان کے علاوہ بھی کچھ شرائط لاگو ہوتی ہیں۔