URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Nanny اَنّا

English NameNanny
Urdu Name N\A

Description

تفصیل

وہ شخصیت جو کسی بڑے گھرانے یا گھرانوں کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی نگہداشت کرتی ہے انّا کہلاتی ہے۔ یہ براہ راست اپنی مالکہ کو جوابدہ ہوتی ہے۔پیشہ ور انّائیں باقاعدہ سند یافتہ ہوتی تھیں بالخصوص فوری طبی امداد بچوں کی نفسیات اور ان کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے۔ روایتی انّاؤں کے برعکس جدید انّائیں دوسرے عام گھریلو ملازمین کی طرح ہوتی ہیں۔ انّاؤں کو ملازمت فراہم کرنے کے لیے مختلف ایجنسیاں کام کرتی ہیں یہ انّائیں بعض اوقات ان گھرانوں ہی میں رہتی ہیں جہاں ان کی ملازمت ہوتی ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ مخصوص اوقات میں اپنے فرائض انجام دے کر رخصت ہو جاتی ہیں۔ کچھ انّائیں ایسے اداروں میں ملازمت کرتی ہیں جہاں بچوں کی ذہنی تربیت کی جاتی ہے اور ان کا کام صرف ذہنی نشوونما کی تربیت کرنا ہوتا ہے ۔جنہیں ذہن ساز(childminder) کہا جاتا ہے ۔جبکہ وہ انّا جسے آیا(governess) کہا جاتا ہے اس کی ذمہ داری بچے کی تعلیم و تربیت کرنا ہوتی ہے انیسویں اور بیسویں صدی تک انہیں نرس کہ نام سے یاد کیا جاتا تھا۔ ان کا کام بیک وقت کئی بچوں کی نگہداشت ہوتا تھابالخصوص بچیوں کی۔ یہ بڑے بڑے مکانوں میں اپنے مراکز چلاتی تھیں اور ان کی مدد کے لیے ایک اور خاتون ہوتی تھیں جسے مددگار آیا(nursemaid) کے نام سے پکارا جاتا تھا۔یہ انّائیں بڑے گھرانوں میں طویل عرصے تک(یعنی کئی نسلوں تک) خدمات انجام دیتی رہتی ہیں۔ انگریزوں نے اپنے نو آبادیاتی ممالک میں یہ رسم ڈالی تھی کہ ہر یورپی گھرانے میں بچوں کی نگہداشت کے لیے مقامی انّاؤں کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں جو انہی گھروں میں مستقل رہائش پذیر رہتی تھیں اور یہ بھی ایک عام روایت تھی کہ جب ایک افسر کچھ عرصے کے بعد کسی دوسرے مقام پر بھیج دیا جاتا تو یہ انّائیں بھی ان کے ساتھ ہی جایا کرتی تھیں اور یوں نسلاً بعد نسلاً ایک طویل عرصے تک یہ اُسی گھرانے میں خدمات انجام دیتی رہتی تھیں۔ روایتی طور پر ان انّاؤں کا ایک مخصوص ‘معقول اور صاف ستھرا لباس ہوا کرتا تھا جو بہر حال عام ملازمین کے لباسوں جیسا نہیں ہوتا تھا۔ کچھ گھرانوں میں کسی مخصوص لباس کی پابندی نہ ہوتی تھی عام طور پر یہ خاصی پختہ عمر کی عورتیں ہوتی ہیں۔ نسبتاً کم عمر کی عورتیں مددگار کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ میں بعض اوقات مرد بھی یہ خدمات انجام دیتے ہیں۔ اس شعبے میں کام کرنے والوں نے قومی اور بین الاقوامی طور پر کچھ تنظیمیں بنا رکھی ہیں جو انہیں نہ صرف تربیت اور ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہیں بلکہ ان کے حقوق کا تحفظ بھی کرتی ہیں۔ بچوں کی پرورش اور ان کی نگہداشت کے لیے انّاؤں کی خدمات حاصل کرنا کم و بیش ہر معاشرے میں موجود رہا ہے اور ان کی خدمات کی نوعیت اور مالکان کے رویے بھی کم و بیش ہر معاشرے میں یکساں پائے جاتے ہیں۔ البتہ مشرقی معاشروں میں ان خواتین کی تعلیم و تربیت کا کوئی باقاعدہ نصاب یا طریقہ مقرر نہ تھا اور نہ ہی کم عمر خواتین اس پیشے میں آتی تھیں بلکہ تجربہ کار اور سِن رسیدہ عورتیں ہی عموماً یہ خدمات انجام دیا کرتی تھیں۔برصغیر کے دولتمند گھرانوں میں طویل عرصے تک یہ رواج رہا ہے کہ لڑکی بیاہ کر جارہی ہو تو اس کے ساتھ ایک خادمہ کو بھی اس کہ ہمراہ بھیجاجاتا تھا۔جو ایک طرح سے اس کی تربیت اور رہنمائی کی ذمہ داریاں پوری کرتی تھی۔

Poetry

Pinterest Share