Description
تفصیل
ڈاکٹروں کی صف میں ایک ریڈیو لوجسٹ کی بڑی اہمیت سمجھی جاتی ہے یہ وہ شخص ہوتا ہے جو مرض کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹ مثلاًخون ‘ پیشاب‘ پاخانہ‘ تُھوک‘وغیرہ وغیرہ ایکس ریز‘ الٹرا ساؤنڈ ‘ای سی جی اور بے شمار دوسرے ٹیسٹ جو تشخیص کی غرض سے برقی خود کارمشینوں یا کمپیوٹرز کے ذریعہ سے لیے جاتے ہیں۔ان ٹیسٹوں کا لینا‘ ان کا سمجھنا‘ ان کے نتائج سے ڈاکٹر کو با خبر کرنا یہ ریڈیو لوجسٹ کا بنیادی کام ہے در حقیقت اسی بنیادی کام پر مرض کی تشخیص اور علاج کادارو مدار ہوتا ہے۔