Description
تفصیل
یہ ایک ایسا ملازم ہوتا ہے جسے دفتری او ر انتظامی معاملات کے مددگار کی حیثیت سے جانا جاتا ہے یہ اپنی ذمہ داریاں عام طور پر دفتر کے داخلی دروازے پر یا اس سے پہلے کسی جگہ ادا کرتا ہے اس کی بنیادی ذمہ داری دفتر میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنا اور ان کا استقبال کرنا ہے خواہ وہ ذاتی طور پر ہو یا ٹیلی فون کے ذریعے اس کی ذمہ دار ی یہ بھی ہے کہ وہ پوچھے جانے والے سوالات کے مناسب اور معقول جوابات نہایت شائستہ انداز میں فراہم کرے ۔یہ کارندہ عموماً استقبالی امور کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون آپریٹر کے فرائض بھی انجام دیتا ہے۔ علاوہ ازیں کچھ استقبال کنندگان کو نقد وصولی اور ادائیگی کے علاوہ کھاتوں میں انددراج کی ذمہ داری بھی دے دی جاتی ہے۔کمپنی میں آنے والے مہمانوں کی تواضع کا بھی اسے اہتمام کرنا پڑتا ہے بعض اوقات کارکنوں کی آمدورفت بھی لکھنی پڑتی ہے اس کے ساتھ ہی کسی مشکوک شخص پر بھی نظر رکھنی اور بروقتِ ضرورت اپنی سیکورٹی یا سرکاری سیکورٹی کی مدد طلب کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔ بعض اداروں میں جہاں ان کی ذمہ داریاں زیادہ ہوتی ہیں ان کا عہدہ پرسنل اسسٹنٹ یا بزنس اسسٹنٹ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔