Description
تفصیل
خبر نویس کے لیے جو لفظ انگریزی میں استعمال کیا جاتا ہے وہ "رپورٹر" ہے جو صرف صحافت کے لیے مخصوص نہیں ہے مگر عام طور پر اسے صحافت سے ہی متعلق لفظ سمجھا جاتا ہے حالانکہ اس کے علاوہ بھی مختلف دائروں میں یہ لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور اپنے مخصوص معنی رکھتا ہے۔
خبر نویس کا کام خبروں کو مختلف ذرائع سے جمع کرنا مثلاً پریس ریلیز کے ذریعے جاری کی جانے والی خبریں اپنے ذاتی ذرائع سے حاصل ہونے والی خبریں تحقیق کے نتیجے میں بننے والی خبریں انٹرویوز کے نتیجے میں حاصل ہونے والا مواد اس کے علاوہ مختلف اداروں کے ریکارڈ سے حاصل ہونے والا مواد ایک خبر نویس کی خبر کا بنیادی ذریعہ بنتا ہے اخبارات میں کام کرنے والے خبر نویسوں کو عام طور پر ایک مخصوص علاقہ دے دیا جاتا ہے جس میں وہ اپنے تعلقات استوارکرتے ہیں ذرائع پیدا کرتے ہیں جس کے لیے ان کی ہمت افزائی کی جاتی ہے۔
دورِ موجود میں صحافت ایک باقاعدہ علم کی حیثیت اختیار کر چکی ہے جہاں صحافیوں کو صحافت کی ڈگری اور تربیت دی جاتی ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی طور پر صحافت کی سند کولازمی نہیں سمجھا جاتابلکہ وہ اخبارات یا رسائل جن میں وہ کام کر چکا ہے ان میں کیے جانے والے اُس کے کام کو وزن دیا جاتا ہے۔تقسیمِ کار کا موجودہ طریقہ یہ ہے کہ خبر نویسوں کو موضوعات کے اعتبار سے تقسیم کر دیا جاتا ہے مثلاً جرائم پر کام کرنے والے مالیات پر کام کرنے والے شعرو ادب پر کام کرنے والے وغیرہ صحافیوں کو ذمہ داریاں دے دی جاتی ہیں اور وہ اپنے دائرے کار میں رپورٹنگ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اس طرح ایک شعبہ میں اُس رپورٹر کو مہارت ہو جاتی ہے۔