URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Sales Person فروخت کنندہ

English NameSales Person
Urdu Name اشیاء فروش ۔ گشتی شے فروش ۔ دُکان دار ۔ تاجر ۔چیزیں بیچنے والا

Description

تفصیل

اس اصطلاح کے لفظی معنی ہیں بیچنے والا یا والی۔یہ عمل کسی ایک جگہ یعنی دفتر دکان یا کارخانے میں بھی ہو سکتا ہے اور گھوم پھر کر بھی کوئی چیز فروخت کی جاسکتی ہے بلکہ اب تو انٹر نیٹ کے ذریعے بھی خریدو فروخت کا کاروبار جاری رہتا ہے۔ فروخت کنندہ کے لیے کچھ قانونی پابندیاں ہیں مثلاً وہ کوئی ناجائز کاروبار نہیں کر سکتا یعنی جس چیز کا فروخت کرنا ممنوع ہو اسے وہ بیچ نہیں سکتا اسی طرح جن چیزوں کے فروخت کرنے کے لیے لائسنس یا اجازت نامہ ضروری ہے یہ بھی اسے حاصل کرنا چاہیے فروخت کی جانے والی جن چیزوں کے استعمال کی کوئی عمر متعین ہے اس کے خاتمے کے بعد ایسی اشیا فروخت کرنا بھی جرم ہے۔ بے شمار زراعتیاشیاء ایسی ہیں جن کی فروخت بعض اوقات فصل کے تیار ہونے سے پہلے اور اکثر فصل تیار ہوجانے کے بعد کر دی جاتی ہیں ایسی صورت میں خریدنے اور بیچنے والوں کے درمیان باقاعدہ معاہدہ تحریر کیا جاتا ہے یہی صورتحال معدنیات کی بھی ہے کہ بعض اوقات معدنیات زمین سے نکالنے کے بعد ان کا سودا کیا جاتا ہے اور کبھی معدنیاتی علاقے کا کوئی مخصوص رقبہ مخصوص مدت کے لیے فروخت کر دیا جاتا ہے۔ وہ چیزیں جو کارخانوں میں تیار ہوتی ہیں ان کی فروخت کے لیے ایک باقاعدہ شعبہ ہوتا ہے جو اپنے مالکان کے لیے بہتر سے بہتر نتائج پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔موجودہ دور میں فروخت کنندہ کوئی ایک فرد نہیں ہوتا بلکہ پوری ایک ٹیم ہوتی ہے جو دیئے ہوئے منصوبے کے مطابق فروخت کے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اشتہار بازی ایک اہم شعبہ ہے جو خریداروں کو متوجہ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرتا ہے۔فی زمانہ خرید و فروخت کا تصور کم و بیش زندگی کے ہر شعبے میں داخل ہو گیا ہے یہاں تک کہ بینک اور تعلیمی ادارے بھی انہی اصولوں پر اپنے اہداف متعین کرتے اور انہیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share