URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Security Guard مُحافِظ

English NameSecurity Guard
Urdu Name نگراں ۔ نگہبان

Description

تفصیل

ایک ایسا شخص جسے جان و مال کی حفاظت کرنے کے لئے ملازم رکھا جائے اُسے ’’محافظ‘‘ کہتے ہیں۔ عموماً یہ لوگ نجی ملازم ہوتے ہیں، ان کا ایک مخصوص لباس ہوتا ہے اور اُن کی ذمہ داریوں میں یہ شامل ہے کہ وہ ہر وقت چوکنا رہیں اور اس بات پر نظر رکھیں کہ کوئی غیر قانونی اور نا مناسب واقعہ ظہور پذیر نہ ہوسکے۔ اپنے فرائض ادا کرنے کے لئے یہ لوگ یا تو اُس علاقے میں چکّر لگاتے رہتے ہیں یا کیمروں کے ذریعے ان حرکات پر نظر رکھتے ہیں اور کسی غیر معمولی صورتحال میں سیٹی یا الارم بجا کر جہاں ایک طرف وہ غیر قانونی حرکات کرنے والوں کو متنبہہ کرتے ہیں وہیں دوسری طرف اپنے ساتھی کارکنوں کو بھی ہوشیار کر دیتے ہیں۔ جان و مال کی حفاظت فراہم کرنے کے لئے آج کل ادارے قائم ہوگئے ہیں جو تربیت یافتہ محافظ، ضرورتمند افراد یا اداروں کو مہیّا کرتے ہیں۔ ان کے پاس ایسے آلات ہوتے ہیں جن سے وہ کسی چُھپ کر واردات کرنے والے کا پتہ چلا لیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ خوفزدہ ہوکر بھاگ نکلیں کیونکہ اُنہیں گرفتار کرنے کا اختیار نہیں ہے البتہ پولیس حکام کی خواہش اور اجازت سے وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان محافظوں کو بنیادی طبّی امداد کے ساتھ ساتھ جدیدہتھیاروں کے استعمال کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ ان کی ذمہ داریوں میں یہ بات بھی شامل ہے کہ وہ خارجی و داخلی راستوں پر نظر رکھیں اور کسی غیر متعلقہ یا فرد یا سواری کو اندر نہ آنے دیں جب تک کہ وہ اپنی شناخت ظاہر اور ثابت نہ کردے۔ ان خدمات کے لئے نجی حفاظتی ادارے عموماً فوج کے ریٹائرڈ لوگوں کو رکھ لیتے ہیں۔ یہ خدمات افراد اور ادارے دونوں حاصل کرتے ہیں۔ انفرادی خدمات حاصل کرنے والے ذاتی تحفظ اور گھر کی حفاظت کے لئے ایک یا بعض اوقات ایک سے زیادہ محافظوں کی خدمات حاصل کرلیتے ہیں جو 24 گھنٹے ان کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں جبکہ اداروں کے تحفظ کے لئے محافظوں کی تعداد اور اُن کے اوقاتِ کار کا تعین اُس ادارے کی عمارت کی اہمیت، وسعت اور جائے وقوع کے مطابق کیا جاتا ہے۔ ان محافظوں کو ملازمت دیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ صحت مند اور چاق و چوبند ہوں اور بوقتِ ضرورت اسلحے کا استعمال کرسکیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک ان محافظین کے لئے کسی تعلیمی قابلیت کی شرط نہ تھی مگر اب بعض اچھے اداروں نے اپنے محافظوں کے لئے تعلیمی قابلیت کم از کم میٹرک پاس کی شرط عائد کردی ہے۔

Poetry

Pinterest Share