Description
تفصیل
"ملازم " کا لفظ اس قدر وسعت کا حامل ہے کہ اس سے یہ مُراد نہیں لی جاسکتی کہ ملازم محض گھریلو نوکر چاکر ہے ، ڈرائیور ہے،مالی ہے،خانساماں ہے یا ماسی ہے۔کسی سرکاری ادارے کا ملازم ہے یا کسی نجی ادارے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ملازم سے مُراد ملازمت سے وابستہ فرد کی ہے کہ کوئی فرد کہاں اور کِس نوعیت کی ملازمت کررہا ہے اور اپنے فرائضِ منصبی کس خوبی سے ادا کررہا ہے۔
پنجابی زبان کا مشہور مقولہ ہے :
" جب نوکری کی تے نخرہ کی !"