URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Signalman ریل گاڑی کو سگنل دینے والا(سِگنل مین)

English NameSignalman
Urdu Name سگنل گِرانے اُٹھانے والا۔سِگنل بابو ۔ تار بابو۔لال ٹین بابو

Description

تفصیل

انگریز عہد میں جب برصغیر ہند و پاک میں ریلوے لائن بچھائی گئی تو برطانیہ میں "ریلوے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک" کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا جس نے ریلوے نظام کے لیے چند ذمہ داریوں کو وضح کیا ۔ان ہی ذمہ داریوں میں سے ایک شعبہ روشنی اور دیگر اشاروں کے ذریعہ ریل کے چلانے والے کو مختلف نوعیت کے پیغامات بھی دینے والا شعبہ تھا۔اس شعبہ سے وابستہ پیشہ ور کو" لائٹ مین" یا " سِگنل مین" کا نام دیا گیا۔ سگنل مین وہ فرد ہے جو چلتی ریلوں کے ڈرائیوروں کو مختلف رنگوں کی جھنڈیوں یا روشنی کے ذریعہ مختلف پیغامات دیتا ہے جن میں ریل کے راستے( ٹریک) سے متعلق پیغامات، کانٹا بدل جانے کا پیغام ، آگے پٹری ٹوٹی ہوئی ہے،راستہ خراب ہے،کسی ٹرین کا حادثہ رو نما ہوا ہے ،یہ اور اس قسم کے بہت سارے پیغامات "سِگنل مین" کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ موجودہ جدید زمانے میں سگنل مینوں کو جدید برقی آلات اور دیگر جدید ذرائع مُیسَّر ہیں جنہیں بروئے کار لاتے ہوئے وہ اپنے انتہائی حساس پیشہ کی ذمہ داریوں کو بدرجۂ اُتَّم پورا کرتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share