URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Soldier فوجی (سپاہی)

English NameSoldier
Urdu Name لشکری ۔ سَنتری ۔ سرباز۔ عسکری ۔ نفر

Description

تفصیل

مُلک میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا ایک سپاہی کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔پولیس یا فوج کی بُنیادی ذمہ داری ریاست میں امن و امان قائم کرنا اور شہریوں کی جان و اُن کے مال کا تحفظ ہے اور ایک سپاہی کی "سِپاہ" میں امن و آشتی کا پیغام مُضمَر ہوتا ہے۔ ایک فوجی سپاہی نہ صرف مُلکی سرحدوں کی حفاظت کا امین ہوتا ہے بلکہ اگر آبادی کو کوئی حادثہ پیش آجائے یا شہری کسی ناگہانی آفت کا شکار ہوجائیں تو فوجی سپاہی اپنی خدمات دُکھی انسانیت کے لیے وقف بھی کردیتے ہیں۔1978ء میں پاکستانی بچوں کا ایک سروے "یونیسف" کے تحت کیا گیا،سروے کا مقصد ایک جائزہ لینا تھا کہ پاکستانی بچّے جوان ہوکر کس پیشے سے مُنسلک ہونا پسند کریں گے۔انتہائی حیران کُن نتائج سامنے آئے کہ ٩٣ فی صدی بچّوں نے بڑے ہوکر فوجی،سپاہی،کیپٹن،کرنل ، یا پائلٹ بننے کو ترجیح دی۔بچہ بہترین جج(مُنصف) ہوتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ ان شعبوں کے تقدس سے بچّے بھی واقف ہیں اور اُن کے ننھے ذہنوں میں ان پیشہ وروں کا ایک تقدس اور احترام بھی موجود ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ ہماری سرحدوں کے امین ہماری سرحدوں پر موجود، وطنِ عزیز کی حفاظت کررہے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بہ احسن و خوبی نِبھا رہے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share