URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Professionalsپیشہ ور افراد

Surgeon جَرّاح

English NameSurgeon
Urdu Name آپریشن کرنے والا ڈاکٹر ۔ سرجن

Description

تفصیل

کچھ انسانی بیماریاں اس نوعیت کی ہوتی ہیں جن میں اندرونی اعضاء کی تبدیلی یا درستگی کے لیے ماہر معالجین، عملِ جراحی(اَپریشن) کا مشورہ دیتے ہیں اور جَرّاحی کے ماہرین کو "سرجن" یا جَرّاح کہا جاتا ہے جو بڑی مہارت سے متعقہ عضوِ بدن کی سرجری کرکے (یعنی جسم کاٹ کر) بعد میں ٹانکے لگا دیتے ہیں۔ ان اَپریشنز میں کان، آنکھ،ناک،قلب،پھیپھڑوں،سانس کی نالی،آنتوں،مِقعد(بواسیری مَسّوں) و دیگر اندرونی اعضاء کی جَرّاحی شامل ہے۔بیرونی سرجری کو "میک اپ سرجری" کا نام دیا جاتا ہے کیونکہ اُس میں اتنی چیر پھاڑ نہیں کی جاتی لیکن تکلیف دہ عمل وہ بھی ہے مثلاً جِلد کی جھُریّاں ختم کروانا،لٹکے ہوئے ہونٹ یا بد وضح دانتوں کی سرجری وغیرہ۔ سرجری کا ایک مقصد بیمار یا متعقہ ٹیشوز کی درستگی بھی ہوتی ہے یا اُن ٹیشوز کو نکال دیا جاتا ہے۔فی زمانہ "کینسر" کی سرجری کا خطرہ مول نہیں لیا جاتا چنانچہ مریضوں کی کثیر تعداد چھاتی،مثانہ،خُصیوں وغیرہ کے کینسر کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،تاہم " گَیما تھیراپی" کے ذریعہ کینسرپر کسی حد تک قابو پالیا جاتا ہے لیکن بعد میں پھر کینسر کے جراثیم اپنا "نیٹ ورک" (جال) بُن لیتے ہیں۔ عملِ جَرّاحی کے ذریعہ ماہر جَرّاح انسان کی جان بچالیتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share