Description
تفصیل
چھتریاں آدمی کو بارش یا تیز دھوپ سے محفوظ رکھتی ہیں ۔یہ خاصی قیمتی بھی ہوتی ہیں اس لیے عام آدمی سے بار بار نئی خریدی بھی نہیں جاسکتیں۔برصغیر اور یورپ میں کچھ افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے پُرانی یا نایاب چھتریوں کی مَرَمَّت کرنے کے لیے باقاعدہ اپنی خدمات پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔یہ چھتری ساز نہ صرف نئی چھتریاں بناتے ہیں بلکہ پُرانی یا بوسیدہ چھتریوں کی درستگی کا کام بھی سرانجام دیتے ہیں۔
چھتری کامُٹّھا ٹُوٹ جانا،اَبری میں چھید ہوجانا،کمانی ٹوٹ جانا یا نکل جانا اور ایسی کئی وجوہات ہیں جو چھتری کو قابلِ استعمال بننے سے روک دیتی ہیں۔ایک ماہر چھتری ساز اِن تمام خرابیوں کو دور کرکے پُرانی چھتری کو ازسرِنو استعمال کے قابل بنا دیتا ہے۔