Description
تفصیل
جُلاہا اس شخص کو کہتے ہیں جو کپڑے بننے کا کام کرتا ہے کسی زمانے میں یہ کام کھڈیوں پر کیا جاتا تھا جہاں نہ صرف سوتی بلکہ ریشمی‘اونی اور مخملی کپڑے بھی تیار کیے جاتے تھے۔بلاشبہ ان کپڑوں کی تیاری میں بڑا وقت صرف ہو جاتا تھا مگر پائیداری اور خوبصورتی کے اعتبار سے یہ اپنا جواب آپ تھے۔ڈھاکہ کی ململ اور بنارسی پارچہ جات آج بھی اپنی اہمیت رکھتے ہیں۔
کھڈیوں سے مشینوں تک کے سفر نے جہاں ایک طرف کپڑوں کی بُنائی میں بہتری پیدا کی ہے وہیں کپڑے بُننے کی رفتار بھی تیز کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دھاگے ‘اون اور مخمل کے ساتھ نائلون اور دوسرے مصنوعی تانے بانے متعارف کرا کے نئے نئے پارچہ جات متعارف کر ادیے گئے ہیں جو جہاں ایک طرف قیمتاً سستے ہیں کو دوسری طرف خوبصورت بھی ہیں۔ ان مشینوں پر کام کرنے والے گوکہ بنیادی طور پر جُلاہوں کا ہی کام کر رہے ہیں مگر اصطلاحاً اب وہ انجینئر‘ٹیکنیشن‘ جابراورویونگ ماسٹرز کہلاتے ہیں۔