Description
تفصیل
ہرا رنگ ہندی صفت " ہریا" سے مشتق ہے جس کا مطلب سرسبز ، شاداب یا ہرا بھرا ہے۔اس لفظ کی تانیث " ہَری" ہے جسے " کاہی" رنگ بھی کہا جاتا ہے۔ ہرا رنگ بنیادی رنگوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ لفظ معنوی اعتبار سے اپنے اندرسرسبزی وشادابی اور تروتازگی کا مفہوم رکھتا ہے۔ ایک قیمتی پتھر زمرّد بھی ہرے رنگ کا ہوتا ہے۔ آبی پیڑ پودے‘ کیڑے مکوڑے اور بعض حیوانات اپنے پروں یا کھال کی وجہ سے ہَرے نظر آتے ہیں مثلاً آبی چھپکلی‘ مینڈک‘ آبی سانپ اور مچھلی وغیرہ۔ہرا رنگ اِنہیں دشمن سے خطرے کی حالت میں گھاس اور درختوں کے پتّوں کی آڑ لے کرچُھپانے کے کام آتا ہے۔
"سبز" یا "دھانی" رنگ کو بھی "ہرا " رنگ کہا جاتا ہے ۔لُغوی اعتبار سے "کچّا، خام " یا سبزی ، سبزہ ، چری اور چارہ بھی "ہرا " کہا جاتا ہے۔