URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Black کالا

English NameBlack
Image

Description

تفصیل

"کالا" ہندی صفت ہے ، جس کا مطلب سیاہ ، اَسوَد،کالے رنگ کا یا سیاہ فام کا ہے۔اُردو زبان میں "کالا" : سانپ ، ناگ یا مارِ سیاہ کو بھی کہا جاتا ہے۔ "کالا" ایک رنگ کا نام بھی ہے۔ كالا رنگ نہ صرف ظاہری طور پر بلکہ اپنے اثرات کے اعتبار سے بھی‘ سفید رنگ کی ضِد ہے۔ سائنسی اعتبار سے یہ وہ رنگ ہے جس پر پڑنے کے بعد روشنی کی کوئی کرن منعکس نہیں ہوتی بلکہ اِن تمام رنگوں کو کالا یا سیاہ رنگ اپنے اندر جذب کر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چھتری سیاہ رنگ کی ہوتی ہے تاکہ دھوپ کی کرنیں چھتری تلے نہ پہنچیں اور اسی اصول کے پیشِ نظر مکانات کی چھتوں پر تپش سے بچنے کے لیے سیاہ رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔ یوں تو کالا رنگ بھی ان ہی تین بنیادی رنگوں سے مل کر بنتا ہے‘ مگر اُن بنیادی رنگوں کا تناسب ایسا ہوتا ہے کہ ان سے مل کر بننے والا "کالا رنگ" روشنی کی شعاعوں کو منعکس نہیں کرتا۔ سیاہ رنگ پُوری دنیا میں ماتمی کیفیت یا غم کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ عام طور پر پھل پک جانے کے بعد‘ پیلے یا سرخ ہو جاتے ہیں لیکن کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو پکنے کے بعد سیاہ ہوجاتے ہیں ۔مثلاً شریفہ پکنے سے پہلے توسبز ہوتا ہے لیکن پک جانے کے کالا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح آلوچہ‘ جامن‘ فالسہ وغیرہ بھی کالے یا سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔

Poetry

Pinterest Share