URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Sky Blue آسمانی

English NameSky Blue
Image

Description

تفصیل

"آسمانی" فارسی صفت ہے جس کا مفہوم "آسمان کا ، آسمان کی طرف منسوب یا مِثلِ آسمان " ہے۔ اس کے علاوہ نِیل گوں ، آبی نیلا یا ہلکے نیلے رنگ کو بھی آسمانی کہا جاتا ہے۔ نیلے اور سبزی مائل نیلے(Cyan)رنگ کا درمیانی رنگ بھی ’’آسمانی" یا "آسمانی نیلا ‘‘ رنگ کہلاتا ہے۔ زمین اور آسمان کے درمیان ہوا‘ سورج کی روشنی کو منتشرکرتی ہے جس کی وجہ سے آسمان دن کے وقت نیلا اور رات کو کالا یا سیاہ نظر آتا ہے۔ واضح رہے کہ سفید رنگ میں تمام سات رنگوں کی روشنی اور توانائی ہوتی ہے۔ اور جب یہ آپس میں مل جاتے ہیں‘ تو سفید رنگ اختیار کر لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ فضا میں بے شمارننھے ننھے ذرّات بھی معلق رہتے ہیں اور جب سورج کی شعائیں اُن ذرّات پر پڑتی ہیں‘ تو نیلے رنگ کی شعاؤں میں تبدیل ہوجانے کی وجہ سے ہمیں آسمان نیلا نظر آنے لگتا ہے۔آسمان کے اسی رنگ کو " آسمانی" کہا جاتا ہے جو بے شک ہلکا نیلا رنگ ہی ہے۔

Poetry

Pinterest Share