Description
تفصیل
شوخ یا نہایت تیز گاڑھے نیلے رنگ کو " گہرا نِیلا" رنگ کہا جاتا ہے۔اکثر اس رنگ کو " عُنّابی" رنگ سے تشبیہہ دی جاتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ عُنّابی سیاہی مائل سُرخ رنگ ہوتا ہے
جبکہ گہرا نیلا رنگ عُنّاب کے رنگ سے مختلف ہوتا ہے۔
یہ نیلے رنگ کا انتہائی گہرا شیڈ ہوتا ہے جسے " نیوی بلیو" بھی کہا جاتا ہے اور اپنے گہرے پَن کے باعث یہ رنگ سیاہی مائل رنگ کے طور پر بھی دکھائی دیتا ہے ۔
"برٹش رائل نیوی"کے افسروں نے 1748ء میں اس گہرے نیلے رنگ کو یونیفارم کے طور پر متعارف کروایا اور پھر یہ رنگ پُوری دُنیا میں مقبول ہوگیا۔
١٩ ∕ ویں صدی کے آغاز میں یہ رنگ مَلّاحوں کی یونیفارم کے رنگ کے طور پر اپنایا گیا اور اسے "میرین بلیو" رنگ بھی کہا گیا۔
تاہم برطانیہ میں 1840ء میں اس گہرے نیلے رنگ کو انگلینڈ کے شہریوں میں متعارف کروایا گیا جسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔یہ رنگ چُونکہ کسی حد تک گہرے سُرمئی رنگ کی آمیزش بھی رکھتا ہے اس لیے فارسی زبان میں اسے " سُرمہ اِی" بھی کہا جاتا ہے۔