URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Red سُرخ

English NameRed

Description

تفصیل

فارسی صفت کے لحاظ سے لال اور سُرخ دونوں ایک ہی رنگ کے جُدا نام ہیں جنہیں عربی میں بھی " احمر" کہا جاتا ہے۔تاہم ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ لال رنگ کی لالی ہلکی اور سُرخ رنگ کی سُرخی گاڑھی یا تیز ہوتی ہے۔ ترتیب کے لحاظ سے یہ رنگ قوسِ قُزح کا آخری یا ساتواں رنگ ہوتا ہے۔علاوہ ازیں لال یا سُرخ رنگ کو بُنیادی رنگوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اردو زبان میں اس رنگ کے لیے کئی اصطلاحات رائج ہیں جن میں گراں ،احمر ،گُل گوں ،گُلرنگ ،گل فام ،لالہ فام ،لالہ گوں ،ارغوانی ،خوں رنگ یا رَتّا وغیرہ جیسے نام شامل ہیں۔ سُرخ یا لال رنگ کو Israel Defence Forces کے تحت بھی استعمال کیا گیا۔سرخ (Red) تین بنیادی رنگوں میں سے ایک ہے۔ سرخ رنگ کا طول موج 625-740 کے درمیان ہے۔ سرخ رنگ کا تعلق غصے، خون، موت، جذبات اور محبت سے بھی سمجھا جاتا ہے۔ سُرخ یا لال رنگ کو خطرے کی علامت بھی قرار دیا جاتا ہے ۔اسی لیے آگ بجھانے والے آلات یا گاڑیوں کا رنگ سُرخ ہوتا ہے یا "ہلال احمر" کے چاند کا رنگ بھی سُرخ ہے۔ روایت ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کے چہرے اور آنکھوں کی رنگت سُرخ تھی ، اسی لیے رسول اکرم صلى الله عليه وسلم آپ کو "حمیرا" کے لقب سے بھی مخاطب فرماتے تھے۔ علاوہ ازیں قبلِ اسلام عرب میں سُرخ اونٹوں کی بڑی قدر و منزلت رہی اور سُرخ اونٹوں کا مالک انتہائی مُتموّل (مال دار) تسلیم کیا جاتا تھا۔

Poetry

Pinterest Share