Description
تفصیل
ہندی زبان میں چاول کے چھلکے کو " دھان" کہا جاتا ہے اور دھانی رنگ کی وجۂ تسمیہ چاول کے دھان کے سبب ہے یعنی بغیر چِھلے ، کُٹّے چاول کے دانوں کا رنگ۔
بسا اوقات "دھانی رنگ " کو دھان کا رنگ بھی کہا جاتا ہے۔
ہلکےسبز رنگ کو بھی "دھانی" رنگ کہا جاتا ہے۔
ہندی صفت کے لحاظ سے چاول کی ایک قسم بھی دھانی کہلاتی ہے اور وہ زمین جہاں چاول کاشت کیے جائیں ، اُسے بھی "دھانی" کہا جاتا ہے۔
بُنیادی طور پر دھانی رنگ کا شُمار نہایت ہلکے سبز رنگ میں کیا جاتا ہے اور یہ سبز خاندان کا ہی رُکن رنگ ہے۔
موسمِ برسات میں لڑکیاں بالیاں " دھانی چُنریا" کے نام سے چُنے اور رنگے ہوئے دوپٹّے بھی استعمال کرتی ہیں۔