URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Colorsرنگ

Purple جامنی

English NamePurple

Description

تفصیل

"جامنی"ہندی اسمِ موئنث ہے جس کا مطلب اودی رنگت والے ایک چھوٹے سے گول کسیلے پھل"جامن" کی رنگت ہے۔ یعنی عرفِ عام میں جامن کے رنگ کو "جامنی" کہہ سکتے ہیں ، لیکن جامن اکثر و بیشتر اپنی گہری رنگت کی وجہ سے کالی نظر آتی ہے لہٰذا جامن کا چھلکا اُتار کر اُس کے گودے کو دیکھا جائے تو اُس کی رنگت "جامنی" کہلائے گی ، اسی رنگت کے لیے اُردو زبان میں " بنفشی" یا " بنفشئی" کا لفظ مستعمل ہے یعنی اودا یا اودھا رنگ۔ عربی زبان میں جامنی رنگ کو "اُرجوانی" اور فارسی زبان میں "اَرغَوانی" کہا جاتا ہے یعنی " کُسُم" یا " کُسُمبھ" کی رنگت جیسا۔ کُسم یا کُسُمبھ ہندی زبان میں " کڑ " کے پھول کو کہتے ہیں جس سے گہرا اُودا(مثلِ سُرخ) شہاب نکلتا ہے اور اس سے سُرخی مائل کپڑے رنگے جاتے ہیں۔ان تمام باتوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جامنی رنگ نیلے اور سُرخ رنگوں کا کوئی درمیانی رنگ ہے ۔ اُردو زبان میں جامنی رنگ کے لیے "بنفشی" سے بہترین اور کوئی اصطلاح نہیں ہوسکتی ، چنانچہ اردو میں جامنی رنگ کو بنفشی ہی کہا جاتا ہے۔ بنفشی رنگ سرخ اور نیلے کے درمیان ہوتا ہے یعنی یہ ان دونوں رنگوں یعنی سُرخ اور نیلے کے ملاپ سے بنتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share