Description
تفصیل
کُرتا ∕ پاجامہ کا جوڑا برِصغیر کے شُرفاء، نوابین اور شہری علاقوں کا مقبول ترین، ہلکا پُھلکا لباس ہے۔ انڈیا میں اس کی مقبولیت آج بھی قائم ہے البتہ پاکستان میں اس کا استعمال خاصہ کم ہوچکا ہے۔ صرف بوہری طبقہ اور بعض میمن برادریوں میں آج بھی اسے زیب تن کیاجاتا ہے۔ یہ نہایت دیدہ زیب اور آرام دہ لباس ہے۔ کُرتا عموماً ململ یا ہلکے باریک کپڑے کا تیار کیا جاتا ہے اور مختلف کڑھائیوں سے سجایا بھی جاتا ہے۔ پاجامہ البتہ سادہ کاٹن کا یا واش اینڈ ویئر کپڑے سے تیار کیا ہے۔آج کے دورِ جدید میں پاکستانی نوجوان پاجامہ نُما ایک لباس ( لُوز ٹرائوزر) کے ساتھ مختلف کُرتے استعمال کرتےہیں جو بہت بھلے لگتے ہیں،البتہ لڑکیاں اس لباس کے ساتھ اسکارف یا دوپٹا بھی لیتی ہیں۔