Description
تفصیل
برِصغیر پاک و ہند کا مقبول لباس، اس کی بنیادی خوبی یہ ہے کہ اس کےدونوں سِروں کو پہلے سِیا جاتا ہے، پھر ان کی آڑی(اُریب میں)کٹائی کی جاتی ہے۔ یہ دیدہ زیب لباس علی گڑھ اور بنگال کے حوالے سے خاصی شہرت کا حامل ہے۔ ہندوستان میں بے پناہ مقبولیت کا حامل ہے۔ آج بھی پاکستان میں اس کو پسند کیا جاتا ہے۔ عموماً شادی بیاہ کے مواقع پر دُلہا کو جو لباس شیروانی کے ساتھ پہننے کے لئے دیا جاتا ہے اس میں پاجامہ اسی بناوٹ کا ہوتا ہے۔