URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Safa صافہ

English NameSafa
Urdu Name عمامہ / پگڑی / پگڑ / دستار
Image

Description

تفصیل

ململ کا چھ ، سات میٹر لمبا کپڑا جسے کلف دے کر سَر کے گِرد ایک خاص انداز میں بَل دے کر لپیٹا جاتا ہے۔ سَر کے اوپر ایک چھوٹی سی تکونی ٹوپی بھی اس کے ساتھ ہوتی ہے۔ اس کا ایک سِرا کلغی کی مانند بائیں جانب اٹھایا بھی جاتا ہے اور انتہائی سِرے پر تھوڑا سا پھیلا بھی دیا جاتا ہے۔ دوسرا سِرا گُدی کی طرف سے ہوتا ہوا کمر کے وسط تک آتا ہے۔ یہ صافہ مخصوص فوجی دستہ بھی استعمال کرتا ہے۔ خاص کر سرحدی حفاظتی دستہ، فوجی گھڑسوار دستہ اور بِگل بجانے والے سپاہیوں کے علاوہ فوجی بینڈ کے دستّے بھی استعمال کرتے ہیں۔ سویلین افراد میں بڑے بڑے سردار، زمیندار اور رائل فیملی سے تعلق رکھنے والے نوابین اور اشراف صافہ پہنتے تھے۔ بعض دینی کتابوں سے پتا چلتا ہے کہ بڑے بڑے دینی راہنماؤں نے بھی اس کو باندھنا پسند کیا ہے۔

Poetry

Pinterest Share