Description
تفصیل
لمبے اوورکوٹ سے مشابہ ایک خوبصورت لباس جس کے کالر کی بناوٹ اوورکوٹ سے بہت مختلف ہوتی ہے اور ایک ہُک کے ذریعے گلے کے گِرد بند کر دیا جاتا ہے۔ گریبان لمبا اور بٹنوں کی دیدہ زیب قطار ہوتی ہے۔ پھر دامن جو گھٹنوں تک ہوتا ہے چاک ہوتا ہے۔ بائیں جانب سینے کے پاس ایک چھوٹی جیب اور دو بغلی جیبیں بھی لگائی جاتی ہیں۔ اس کے کالر، تیرہ اور آستینوں میں کف خاص بیل بُوٹوں سے مزیّن کیئے جاتے ہیں۔ شادی بیاہ کے مواقع پر خاص طور پر دُلہا کو یہ لباس پہنایا جاتا ہے۔ مشرقی روایتی لباس مانا جاتا ہے اور یہ شان و شوکت کا مظہر ہے۔