Description
تفصیل
بُنین ریشہ سے بنا ہوا کپڑا جو عموماً بغیر آستین کے ہوتا ہے۔ بعض افراد آدھی آستین کا بھی پہنتے ہیں۔ بنیان کا کپڑا انتہائی نرم اور لچکیلے ریشہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے کُرتے یا قمیض کے نیچے پہنا جاتا ہے اور اس کا مقصد جسم کے مسامات سے خارج ہونے والے پسینہ کو جذب کرنا ہے تاکہ اوپری لباس پسینہ اور نمکیات کے اثرات سے محفوظ رہے۔ ساری دنیا میں یہ لباس پہنا جاتا ہے کیونکہ یہ بنیادی ضروریات میں سے ہے۔