URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Pagarh پگڑ

English NamePagarh
Urdu Name بڑا عمامہ / بڑی پگڑی
Image

Description

تفصیل

پگڑ بھی ایک چادر نُما لمبا سا کپڑا ہے جو عموماً قبائلی علاقوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ قبائلی روایات کے مطابق پگڑ نہ صرف ایک امتیازی نشان ہے بلکہ بہت سارے مواقع پر اس کا استعمال موسمی اثرات سے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں کام آتا ہے۔ سخت موسم میں دھوپ سے بچاتا ہے، آندھی ہو یا جھکڑ چل رہے ہوں تو اس کے پلُّو سے منہ کو ڈھانپ کر چہرہ مٹی اور دھول سے بھی بچایا جاتا ہے۔ پاکستان میں آزاد قبائلی افراد، پٹھان قوم کے افراد یا بڑے زمیندار ∕ ٹھاکر اس کو استعمال کرنے میں عالی شان محسوس کرتے ہیں۔ یہ پہناوا عموماً بڑی گھیروالی شلوار اور لمبے، ڈھیلے ڈھالے کُرتے کے ساتھ موزوں ہوتا ہے۔ آج بھی فلموں یا اسٹیج ڈراموں میں قبائلی علاقوں کے لوگوں کے لباس میں پگّڑ اس تہذیب کی نمائندگی کرتا نظر آتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share