Description
تفصیل
بنگال، بِہار، یُو۔پی( اُتر پردیش )، سی۔پی(سینٹرل پردیش ) اور راجستھان وغیرہ کے باشندوں کے گھروں میں پہننے کا عام لبادہ ہے۔ یہ مخصوص چوخانوں سے چھاپا گیا ہلکا پھلکا لباس ہے۔ لوگ جب کام کاج سے فارغ ہوکر گھروں میں ہوتے ہیں تو اسی قسم کے لباس کا استعمال کرکے تھکے ہوئے جسم کو آرام دیتے ہیں۔ اس کی چادر نرم سُوت یا واش اینڈ ویئر کپڑے کی ہوتی ہے جس کے سِروں کو سِی لیا جاتا ہے۔ پھر اس کو کمرکے گِرد لپیٹ کر مخصوص تہہ سامنے سے جماکر ناف کے قریب اُڑس لیتے ہیں۔ برِصغیر کے مَردوں کا خاص پہناوا کہلاتا ہے۔