URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Khussa کُھسّہ

English NameKhussa
Urdu Name کھوسہ / سلیم شاہی نوک والی
Image

Description

تفصیل

کُھسّہ (جُوتا) کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ برِصغیر کے قدیم باشندے جو اعلیٰ گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے اسی جُوتے کو اعلٰی لباس کا حصّہ سمجھتے تھے۔ قدیم تصاویر میں بھی اسی جُوتے کی ملتی جلتی شکل دکھائی دیتی ہے۔ صرف مغلوں کے عروج کے دور میں اس کُھسّے سے ملتا جلتا ایک اور جُوتا دکھائی دیتا ہے جو سلیم شاہی کہلاتا ہے۔ اس قسم کے جُوتے میں ایڑی برائے نام ہوتی ہے۔ قدیم دور کے راجاؤں، سرداروں، فوجی سرداروں اور راجپوت بہادروں کی تصاویر میں بھی کُھسأ ہی دکھائی دیتا ہے۔ جدید دور میں اب یہ کُھسّہ، انڈیا میں راجپوتانہ اور پاکستان میں پنجاب، ملتان، بہاولپور کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share