Description
تفصیل
چادر بنیادی طور پر ایک ململ یا سُوت کا ایک لمبا ٹکڑا ہوتا ہے۔ یہ ایک سے سوا میٹر چوڑا اور ڈھائی سے تین میٹر لمبا کپڑا ہوتا ہے جس کے کنارے سادے یا مخصوص ڈیزائن کے بنائے جاتے ہیں۔ یہ چادر عموماً مختلف اقسام کی چھپائی اور سادہ ایک ہی رنگ کی ہوتی ہے۔ عموماً خواتین جب گھر سے باہر نکلتی ہیں تو حجاب یا پردے کے طور پر چادر استعمال کرکے پردے کے تقاضے پورے کرتی ہیں۔ ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلم خواتین اسے بکثرت استعمال کرتی ہیں۔ البتہ شادی بیاہ کے مواقع پر اس کے دیگر استعمالات بھی سامنے آئے ہیں جس میں مسلم، ہندو یا کسی اور مذہب کے ماننے والے سبھی مشرقی روایات کے تحت چادر کا استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً منہدی کے موقع پر چادر کا تانتا، شادی بیاہ کے مواقع پر دُلہن کو رخصت کرنے کے موقع پر چادر نُما دوپٹّے یا مختلف رسومات میں چادرکا استعمال دیکھنے میں آتا ہے۔