URDU encyclopedia

اردو انسائیکلوپیڈیا

search by category

قسم کے ذریعہ تلاش کریں

search by Word

لفظ کے ذریعہ تلاش کریں

Dressesکپڑے

Showl شال

English NameShowl
Urdu Name فیشنی چادر / پشمینہ
Image

Description

تفصیل

شال ایک شاہانہ، باوقار اور دیدہ زیب لبادہ ہے۔ عموماً اسے خواتین استعمال کرتی ہیں۔ اعلٰی طبقہ کے رؤسا، راجا، مہاراجا، وزراء، نوابین اور عالی مرتبت افراد بھی اسے استعمال کرنا اور اوڑھنا پسند کرتے ہیں۔ برِصغیر کا یہ دیدہ زیب اور پُروقار لبادہ ہے۔ دورِ جدید میں اس کے بے شمار ڈیزائن بنائے گئے ہیں اور سستی شالیں بھی ہر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ یہ عموماً دبیز کپڑے سے تیار کی جاتی ہیں۔ سوا میٹر چوڑا اور ڈھائی سے تین میٹر لمبا کپڑا ہوتا ہے جس کے دو طرف لمبی لمبی جھالریں بُنی ہوئی ہوتی ہیں۔ عموماً فلالین یا پوستین کی شالیں یا عام اُون سے تیار کردہ شالیں بازار میں عام ملتی ہیں۔ کہیں کہیں ریشم اور کم خواب سے بھی تیار کردہ شالیں دستیاب ہیں البتہ ایک خاص نسل کی بھیڑ کی اُون سے جو شالیں تیار کی جاتی ہیں وہ دنیا کی منہگی ترین اور اعلٰی قسم کی شالیں کہلاتی ہیں اور نہایت منہگے داموں خاص آرڈرز پر بنائی جاتی ہیں۔ ان کو کشمیری شالیں کہا جاتا ہے۔ اسی نام سے نقلی شالیں بھی بازار میں دستیاب ہیں مگر ان کا معیار اصلی شالوں کے پاسنگ بھی نہیں ہوتا۔ مشرقی روایتی لبادوں میں شال کی ہمیشہ اہمیت رہی ہے اور برِصغیر کی رنگا رنگ شالیں دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ مردوں میں گلوکار طبقہ، موسیقی سے تعلق رکھنے والے خاص کر کلاسیکی موسیقی کے فنکار اور بسا اوقات ٹھاکر افراد خاص انداز میں تہہ لگا کر شالیں اپنے شانوں پر اوڑھتے ہیں اور کمر کے گِرد بھی لپیٹے رکھتے ہیں۔ یہ انداز ان کا اپنا ہے جو فخر و امتیاز کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔

Poetry

Pinterest Share