Description
تفصیل
پشمینہ کی بُنی ہوئی ایک شال ہے اس میں الوان کے دو کپڑوں کو ملا کر شال تیار کی جاتی ہے اور سروں کو جھالروں یا پھندنوں سے سجایا جاتا ہے۔ کپڑا چونکہ دہرا سلا ہوتا ہے لہٰذا اسے دونوں جانب سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ عموماً سردیوں میں یہ تہہ کرکے کاندھوں پو ڈالی جاتی ہے، زیادہ سردی ہو تو اس کی تہیں کھول کر کندھوں پر پھیلا لی جاتی ہے اور دونوں سروں سے سینہ کو بھی ڈھانپ لیا جاتا ہے۔چونکہ یہ ایک قیمتی لبادہ ہے چنانچہ عموماً کھاتے پیتے گھرانوں اور امراء کے حرموں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے، مشرقی تہذیب میں دوشالہ امارت کی نشانی ہے اور نہایت پسندیدہ اور دیدہ زیب لباس ہے۔